کراچی (جنگ نیوز) بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کو ملتوی کردی گئی ہے، ڈھاکا میں اکتوبر میں شیڈول ایونٹ اب دسمبر میں کھیلا جائے گا۔ میزبان حکام کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں کورونا وبا کے سبب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمۂ داخلہ سندھ نے جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع سے متعلق تاحال فیصلہ نہیں کیا۔
ولادیمیر زیلنسکی عموماً زیتونی سبز اور سیاہ رنگ کی سویٹ شرٹس، ٹی شرٹس اور فوجی طرز کے ملبوسات پہنتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کی سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ سے بات چیت جاری ہے۔
بینکاک سے کراچی آنے والی دونوں پروازیں 20 گھنٹے کی تاخیر کے بعد منسوخ کر دی گئیں۔
کمالیہ میں ایس ایچ او کی جانب سے ریڑھی بان خاتون کو جوتا مارنے کے واقعے کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق ایران اب بھی ثالثوں کے ذریعے امریکا کے باضابطہ جواب کا منتظر ہے۔
ایس ٹی ایس نے کامیاب امیدواروں کی فہرستیں بھی اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دیں۔
مائیک والٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کو ایران کے وعدوں پر اعتماد نہیں ہے۔
اداکار کا کہنا ہے کہ مصروفیت کی وجہ سے اہلیہ ناراض لیکن کامیابی پر خوش بھی ہوتی ہیں۔
رونالڈو نے کومب اوور، بلونڈ ہائی لائٹس، شیوڈ ڈیزائنز، پومپیڈور، ہارڈ پارٹ، ریزر لائنز اور اسپائکس سمیت مختلف انداز اپنائے۔
ایشیاء میں کاروبار کے آغاز پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 1 فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا۔
نیتن یاہو نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ صرف اسٹرانگ لیکوڈ جماعت (اسرائیل میں دائیں بازو کی بڑی سیاسی جماعت) ہی انہیں روک سکتی ہے۔
ایشین گیمز 2026 میں پاکستان اور ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والا پہلا کوارٹر فائنل میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔
بارش کے دوران عمرہ زائرین طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔
اسرائیل نے رام اللّٰہ میں فلسطینی اتھارٹی کیلئے کام کرنے والے ڈچ سفارتکاروں کا سفارتی درجہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔