• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے اسلامک منی مارکیٹ فنڈ متعارف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ملک میں شرعی اصولوں پر مبنی انویسٹمنٹ مصنوعات کی تیزی سے بڑھتی طلب پوری کرنے کے لیے نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹیڈ نے ’’این آئی ٹی۔ اسلامک منی مارکیٹ فنڈ (NIT-IMMF)‘‘ متعارف کرادیا ہے جس کی اولین عوامی فروخت (آئی پی او) 20سے 22ستمبر 2021 کے دوران کی جائیگی۔یہ ایک اوپن اینڈ فنڈ ہے جس کا بنیادی مقصد شرعی اصولوں کے مطابق منی مارکیٹ اور قرضہ جاتی انسٹرومینٹس کے متنوع پورٹ فولیوز میں سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرنا ہے۔ مفتی ذیشان عبدالعزیز کو فنڈ کا شرعی ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے۔ این آئی ٹی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر عدنان آفریدی نے کہا کہ یہ نیا فنڈ ان سرمایہ کاروں کے لیے موزوں ہے جو قلیل مدتی ایکسپوژر کے ساتھ کم خدشات کا سامنا کرتے ہوئے زیادہ تیزی سے نقد میں تبدیل کرائے جانے والے شرعی اصولوں پر مبنی سرمایہ کاری کے ذرائع کو ترجیح دیتے ہیں۔

تازہ ترین