• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اثاثہ جات ظاہر کرنے والوں کو ٹیکس جمع کرانے کی اجازت دی جائے، آباد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اثاثہ جات ظاہر کرنے والوں کو ٹیکس جمع کرانے کی اجازت دی جائے، ایسے افراد کو ٹیکس جمع کرانے کی اجازت دینے سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ ہوگا ، ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے چیئرمین فیاض الیاس نے وزیراعظم عمران خان،وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین اور ایف بی آر چیئرمین محمد اشفاق احمد سے اپیل کی ہے کہ ایسٹ ڈیکلریشن آرڈیننس 2019 کے بعد اثاثہ جات ظاہر کرنے والوں کو ٹیکس جمع کرانے کی اجازت دی جائے۔ چیئرمین فیاض الیاس نے ایف بی آر کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان / افراد جنہوں نے 3 جولائی 2019 کو ٹیکس جمع کرائے لیکن اپنے اثاثہ جات ظاہر نہیں کیے ان کے لیے اثاثہ جات ظاہر کرنے کی تاریخ میں 25 ستمبر 2021 تک ڈیکلریشن فائل کرنے کی اجازت دینے کےفیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نےکہا ہے کہ اثاثہ جات ظاہر کرنے کے آرڈیننس کے بعد بہت سارے افراد نے اپنے اثاثہ جات تو ظاہر کردیے لیکن وہ 3 جولائی 2019 تک ٹیکس جمع نہیں کراسکے، ایسے اثاثہ جات ظاہر کرنے والے افراد کو ٹیکس جمع کرنے اجازت دی جائے۔ چیئرمین فیاض الیاس کا کہنا ہے کہ ایک بہت بڑی تعداد ہے جس نے اثاثہ جات تو ظاہر کردیے لیکن کئی وجوہ کے باعث 3 جولائی 2019 کو ٹیکس جمع کرانے سے رہ گئے ہیں،ایسے افراد کو ٹیکس جمع کرانے کی اجازت دینے سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ ہوگا اور ایف بی آر کا سال 2021-22 کا ٹیکس وصولی کا ہدف 5800 ارب روپے پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

تازہ ترین