• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 32.8 فیصد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 32.8 فیصدکی نموہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 211.3 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 32.8 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 159.1 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

بزنس سے مزید