• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کراچی، ایک ریفرنس اور 8 پلی بارگین کی درخواستیں منظور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی کے ریجنل بورڈ کے اجلاس میں ایک ریفرنس کی منظوری جبکہ4انکوائریز کو تفتیش میں تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی، بورڈ نے 8پلی بارگین کی درخواستیں منظور کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق 17 ستمبر کو نیب کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نجف قلی مرزا کی سربراہی میں نیب کراچی کے ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تحقیقاتی ونگز کی ڈائریکٹرز اور متعلقہ کیسزکی مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ سوشل ریلیف فنڈ (ایس ایس آر ایف) کے افسران ، عہدیدارن اور دیگر کیخلاف ر یفرنس دائر کرنے کی سفارش کی گئی ۔ ملزم فضل الرحمٰن، سابق سیکریٹری ، چیئر مین، ایس ایس آر ایف، اور دیگر افراد اختیارات کے غلط استعمال اور ایس ایس آر ایف کے فنڈز کو غیر قانونی طور پر جی ایس میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کرکے غبن اور بے ضابطگیوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان نے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔نیب اعلامیہ کے مطابق ریجنل بورڈنے سراج درانی، اسپیکر سندھ اسمبلی اور دیگر کیخلاف ایم پی ہاسٹل پروجیکٹ، کراچی کے فنڈز میں غبن کے الزام پر مجاز اتھارٹی کو انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی سفارش کی ہےریجنل بورڈ نے روشن سندھ سولر پروگرام کے افسران / عہدیداران اور دیگر کیخلاف مجاز اتھارٹی کو انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی سفارش کی۔ بورڈ نے نصر ت حسین منگن، سابقہ آئی جی جیل خانہ جات، حکومت سندھ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے جمع کرنے کے الزام پر مجاز اتھارٹی کو انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی اجازت کی سفارش کی۔

تازہ ترین