• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنگھائی تعاون تنظیم، ایران کی رکنیت کی توثیق

دوشنبے(اے ایف پی)چین اور روس کی زیر قیادت شنگھائی تعاون تنظیم کے اراکین نے جمعہ کو ایران کی مستقبل میں رکنیت کی توثیق کی جس کا عمران خان، شی جن پنگ، پیوٹن اور مودی نے خیر مقدم کیا جبکہ ابراہیم رئیسی نے رکن ممالک کاشکریہ ادا کیا۔ غیرملکی خبررساںادارے کےمطابق امریکا کی افغانستان سے جلد بازی اور طالبان کے ملک پر قبضہ کے بعدماسکو اور بیجنگ اپنے آپ کو خطے میں کلیدی کھلاڑیوں کے طور پر پیش کرنے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔چینی صدر شی جن پنگ نے چین سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج ہم ایس سی او کے رکن کے طور پر ایران کو تسلیم کرنے کے طریقہ کار کا آغاز کریں گے۔ ایران کی رکنیت کا وزیراعظم عمران خان ،روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اوربھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے خیر مقدم کیاہے۔ تاجک دارالحکومت دوشنبے میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ایس سی او کے آٹھ رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نےان کی درخواست کی حمایت کی،رئیسی نے کہا کہ براہ کرم میری تعریف قبول کریں، خدا کی سلامتی اور برکت آپ پر ہو۔

تازہ ترین