• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ سجاول پل پر 2 ارب 70 کروڑ کے 36 کھمبے سرعام اکھاڑ کر غائب کر دیئے گئے

سجاول (نیوز ایجنسی) دریائے سندھ کے آخری سرے پر ٹھٹھہ سجاول پل پر لگے 35کھمبے سر عام اکھاڑ کر غائب کردیئے گئے ، ایک کلومیٹرطویلپل اندھیرے میں رہنے سے لوٹ مار کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں۔ دریائے سندھ پر نوتعمیرشدہ ٹھٹھہ سجاول پل پر لائٹنگ کے لئے لگئے بجلی کے پول چوری کرلئے گئے ہیں دریائے سندھ پر ایک کلومیٹر طویل چار رویہ ٹھٹھہ سجاول پل کو تھرکول اتھارٹی کی جانب سے پونے تین ارب روپے میں تعمیرکرایاگیاجس کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ نے 27جنوری 2017ء میں کیاتھا۔ ذرائع کا کہناہے کہ چھتیس پول کاٹ کر درمیانی دیوار پر گرائے گئے ہیں جبکہ باقی نوپول کھڑے ہیں، ان پولز کو روشن رکھنے کے لئے تاریں پہلے ہی کاٹ کر چوری کرلی گئی ہیں۔

تازہ ترین