• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سواری بٹھانے کے تنازع پر کنڈیکٹر کا کان دانتوں سے کاٹ کر الگ کردیاگیا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)تھانہ سول لائن کے علاقے میں سواری بٹھانے کے تنازع پر کنڈیکٹر کا کان دانتوں سے کاٹ کر الگ کردیاگیا۔ارشد نے پولیس کو بتایاکہ کچہری سٹاپ سے اپنی گاڑی میں سواری بٹھا رہا تھا کہ نزاکت اس دوران آیا اور مجھے مارنا شروع کر دیا کہ تم نے سواری کیوں بٹھائی ہے اور اس کا ساتھی فرحان بھی آگیا دونوں نے مل کر مجھے پکڑا نزاکت نے میرے کان پر کاٹ لیا جس سے میرا کان علیحدہ ہو گیا شور کی آواز سن کر وقاص اور لطیف آ گئے جنکو دیکھ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔
تازہ ترین