جنسی ہراسگی، خردبرد میں ملوث وائس چانسلرز کو ہٹانے میں ناکامی پر مایوسی ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میری بھرپور کاوشوں کے باوجود جنسی طور پر ہراساں کرنے والے وائس چانسلرز کو ہٹائے جانے میں ناکامی پر مایوسی ہوئی اور ایک دوسرے وائس چانسلر کی جانب سے فرانسیسی ٹیم کے سفری اخراجات کیلئے یونیورسٹی کے اکاؤنٹ سے فنڈز نکالے گئے حالانکہ فرنچ ٹیم پہلے ہی اپنے ذاتی اخراجات خرچ کرچکی تھی۔