• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں وزیراعلیٰ کوبھی تبدیل کیا جائے، الطاف شاہد

لندن ( پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہدنے کہا ہے کہ سندھ اورپنجاب کے عوام دستیاب شہری سہولیات سے انتہائی مایوس ہیں، وفاقی وزارتوں سمیت صوبائی معاملات میں وزیراعظم عمران خان کی مداخلت نے ریاست کے مختلف شعبہ جات سمیت قومی معیشت کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا ، پنجاب میں چیف سیکرٹری اورآئی جی کی تبدیلی کافی نہیں،وزیر اعلیٰ کوبھی فوری تبدیل کیاجائے ،معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحاتی ایجنڈا تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا کہ عمران خان کواقتداردے دیاگیا مگر انہیں اقدارکادرس کسی نے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ بے سروپاباتیں کرنے کی بجائے لکھی ہوئی بامقصد تقریرکرناہزارگنابہتر ہے۔عمران خان کی ضرورت سے زیادہ خوداعتمادی نے انہیں سیاسی طورپر ڈبودیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان لا تعداد مشیر ہونے کے باوجودکسی کی نہیں سنتے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کوشروع سے سولوفلائیٹ کاشوق ہے ، مسلسل غلطیاں کرنے سے ہماری ریاست اورکمزورمعیشت کسی اناڑی اورضرورت سے زیادہ ضدی وزیراعظم کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہا کہ بابائے قوم محمدعلی جناح نے عمران خان اورسردارعثمان بزدار کی’’ ٹریننگ‘‘ کیلئے پاکستان نہیں بنایاتھا۔ پاکستان کے قانون کی رو سے کوئی انسان تربیت کے بغیرگاڑی نہیں دوڑا سکتا توکوئی انڈرٹریننگ شخص پاکستان کاوزیراعظم اورپنجاب کاوزیراعلیٰ کس طرح بن سکتاہے۔
تازہ ترین