• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مشرف، زرداری اور گیلانی سے متعلق زیر التوا کیسز کی سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل دیدیا

لاہور ( وقائع نگار خصوصی ) لاہورہائیکورٹ نےیوسف رضا گیلانی، آصف زرداری اور پرویز مشرف سے متعلق 10 سال پرانے زیر التوا کیسوں کی سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل دے دیا، چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ 20 ستمبر سے سماعت کا آغاز کرے گا،بنچ کے دو ارکان جسٹس ملک شہزاد احمد خان، اور جسٹس شجاعت علی خان ہیں، درخواستیں دائر کرنے والے شاہد نسیم، رانا علم الدین اور اللہ بخش انتقال کر چکے ہیں علم الدین نے پرویز مشرف کی ایمرجنسی کیخلاف درخواست دائر کی تھی علم الدین نے آصف زرداری کے 2 عہدوں کیخلاف بھی درخواست دائر کی تھی شاہد نسیم اور اللہ بخش نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی درخواست دائر کیں تھیں۔

تازہ ترین