• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، حکومت سفارتی تعلقات استعمال کریگی

کراچی(جنگ نیوز) انگلینڈ کے دورہ پاکستان کیلئے وفاقی حکومت نے سفارتی تعلقات استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا ذرائع کےمطابق وفاقی حکومت نے انگلینڈ کی ٹیم کو دورہ پاکستان پر راضی کرنے کے لیے رابطے شروع کر دیئے ، انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل کے لیے اہمیت کا حامل ہے، پی سی بی سیریز کے انعقاد کے لیے ہرکوشش کریگا۔یاد رہے کہ انگلینڈ ٹیم نے 2ٹی ٹونٹی میچز کے لیے اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنا ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچز 13 اور 14 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔

تازہ ترین