• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ میں کسی کی اجارہ داری برداشت نہیں کی جائیگی‘رحیم کاکڑ

کوئٹہ (پ ر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدرمحمد رحیم کاکڑ ودیگر نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ورکروں کی جماعت ہے جس میں کسی کی اجارہ داری برداشت نہیں کی جائے گی۔ بلوچستان میں جماعت کو فعال اور مزید مضبوط بنانے میں نظریاتی کارکنوں کی قربانیوں کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ جنہوں نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا ۔ چند افراد پارٹی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں مگر ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مخلص کارکنوں کی موجودگی میں وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز لاہور میں مرکزی صدر میاں شہبازشریف سے ملاقات میں صوبے میں پارٹی کی صورتحال سے انہیں آگاہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی قیادت صوبے میں صرف صدر اورجنرل سیکرٹری کو پہچانتی ہے اس کے علاوہ انہیں دیگر کا معلوم نہیں ‘ افسوس پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے مخلص کارکن اور عہدیدار مرکزی قیادت کی نگاہوں سے دور کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے کیونکہ مسلم لیگ (ن) کسی کی جاگیر نہیں تمام کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں جنہیں کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
تازہ ترین