• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی شہرت کے حامل پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے گلوکاری کے بعد اب ڈرامہ انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مداحوں کو بڑی خوشخبری دی۔


گلوکار نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جوکہ اُن کے ڈیبیو ڈرامہ سیریل ’سنگِ ماہ‘ کے سیٹ پر بنائی گئی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں عاطف اسلم نے کہا کہ ’میں اس وقت اپنے ڈیبیو ڈرامہ سیریل ’سنگِ ماہ‘ کے سیٹ پر موجود ہوں۔‘

اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ہاں! میں ایک ڈرامہ سیریل کر رہا ہوں اور مجھے آپ کی دُعاؤں کی ضرورت ہے۔‘

عاطف اسلم نے کہا کہ ’آپ نے ہمیشہ مجھے اپنی محبت سے نوازا ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ اس بار بھی ایسا ہی کریں گے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میں اپنے مداحوں کے لیے بہت جلد ایک نیا پراجیکٹ لیکر آرہا ہوں لہٰذا میرے ساتھ رہیں۔‘

عاطف اسلم کی جانب سے ملنے والی خوشخبریاں سُن کر مداح پُرجوش ہوگئے ہیں اور وہ گلوکار کے نئے پراجیکٹس کا بےصبری سے انتظار کررہے ہیں۔

تازہ ترین