• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں نمازِ جمعہ کیلئے بڑی مساجد کھولی جائیں، محبوبہ مفتی


مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نے قابض بھارتی انتظامیہ سے وادی میں نماز جمعہ کے لیے بڑی مساجد کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق وزیرِ اعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ وادی کی بڑی مساجد کو سیکیورٹی اور کورونا وائرس کے نام پر بلاجواز بند کیا ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت کے سب اچھا کہنے کے باوجود بڑی مساجد کو بدستور بند رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

کورونا وائرس کی صورتِ حال میں دیگر عوامی سرگرمیاں ہوسکتی ہیں تو مساجد بھی کھولی جا سکتی ہیں۔

محبوبہ مفتی نے یہ بھی کہا ہے کہ مساجد اور درگاہوں کو پابندیوں کی زد میں رکھنا مذہبی معاملات میں مداخلت ہے، درگاہِ حضرت بل اور سری نگر کی جامع مسجد کو نمازِ جمعہ کے لیے فوری کھولا جائے۔

تازہ ترین