• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پی ٹی آئی کارکنان کا گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج


کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کا گورنر ہاؤس سندھ کے باہر احتجاج جاری ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن میں وسائل مل رہے ہیں نہ مسائل حل کیے جارہے ہیں۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ بلدیہ ٹاؤن میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، ہمیں ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان گورنر ہاؤس کے باہر مظاہرہ کر رہے کارکنوں کو منانے کے لیے پہنچے۔

پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کی وجہ سے فوارہ چوک سے کھجور چوک آنے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین