• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان نے وجہ بتائے بغیر مجھے 5 فلموں سے ڈراپ کروایا، ایشوریا رائے

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے بچن نے اکٹھے بہت سی فلموں میں کام کیا ہے جس میں کہ دیوداس، جوش اور محبتیں شامل ہیں۔

دونوں اسٹارز میں آج تک دوستی بھی قائم ہے لیکن ایک ایسا بھی وقت گزرا ہے جب دونوں کے پیشہ ورانہ تعلقات میں تعطل اور تلخی شامل ہوئی۔

اس حوالے سے ایشوریا رائے نے یہ تسلیم کیا کہ شاہ رخ خان نے انہیں پانچ فلموں سے ڈراپ کروایا، ان فلموں میں ویر زارا اور چلتے چلتے جیسی فلمیں شامل ہیں۔

اس سلسلے میں جب ایشوریا سے پوچھا گیا کہ یہ سچ ہے کہ شاہ رخ خان نے انہیں متعدد فلموں سے ڈراپ کیا جبکہ ان دونوں کی کامیابی کا گراف ایک ساتھ رہا ہے۔

ایشوریا کا کہنا تھا کہ ہمارے اکٹھے کئی فلموں میں کام کے حوالے سے بات کی جاتی تھی، اور اس کے بعد اچانک یہ کام نہیں ہوپایا اور اس کی کوئی بھی وجہ بھی نہیں تھی۔

میرے پاس اس کا کبھی بھی کوئی جواب نہیں رہا ہے اور نہ ہی میں نے کبھی اس حوالے سے شاہ رخ خان سے بات کی ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ اس حوالے سے ایشوریا سے معذرت کرچکے ہیں۔

تازہ ترین