• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکروسافٹ نے پاس ورڈ کے خاتمے کا اعلان کردیا

کراچی (نیوزڈیسک )مائیکروسافٹ نے پاس ورڈ کے خاتمے کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ نے اپنے صارفین کےلیے پاس ورڈ کے بغیر کسی بھی اکاؤنٹ میں لاگ اِن یا سائن اِن ہونے کا نیا طریقہ متعارف کروادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، پاس ورڈ کے بغیر کسی بھی مائیکروسافٹ اکاؤنٹ میں لاگ اِن ہونے کےلیے صارفین کو اپنے اسمارٹ فون پر ’’ونڈوز ہیلو‘‘ یا ’’مائیکروسافٹ آتھینٹی کیٹر‘‘ ایپ درکار ہوگی۔جب بھی وہ اپنے کسی مائیکروسافٹ اکاؤنٹ میں داخل ہونا چاہیں گے تو صارف مذکورہ دونوں میں سے ایک ایپ کے ذریعے اپنے ’’درست‘‘ ہونے کی تصدیق کرے گا اور یوں وہ بغیر پاس ورڈ ٹائپ کیے، اس اکاؤنٹ میں لاگ اِن ہوجائے گا۔

تازہ ترین