• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگلات کی شرح میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے،ماحول کی بہتری کیلئے عوام کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرنا ہوگا،وزیر جنگلات

پشاور ( جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی مسائل کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے محکمہ جنگلات و ماحولیات کی ترجیحات واضح ہیں،ماحول کی بہتری کے لیے عوام کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرنا چاہئیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سرسبز و شاداب صاف ماحول کے لیے کام کرنا ایک نیک کام ہے اور انسانیت کی خدمت کرنے والا اللہ کے قریب ہوتا ہے۔اشتیاق ارمڑ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عوام کو بہترین صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صحت، تعلیم اور دیگر تمام بنیادی ضروریات فراہم کرنے کیلئے بھر پور عملی اقدامات اٹھارہی ہے،جنگلات کے فروغ پر توجہ دئیے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکتے،خیبر پختونخوا میں اب جنگلات کی شرح میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق جنگلات و ماحولیات کو ترقی دینے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ سرسبز اور ایک صاف ماحول کیلئے مشترکہ جدوجہد ہونی چاہئیے ۔
تازہ ترین