• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف اداکار فیروز خان کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے بھارت میں بھی چرچے ہیں۔

’خدا اور محبت ‘ بھارت میں یوٹیوب پر سرفہرست ٹرینڈز میں شامل ہوگیا ہے۔

فیروز خان نے اپنے ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کی تازہ قسط کے بھارت میں یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ بننے کے بعد دنیا بھر میں اپنے لاکھوں مداحوں کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا۔

 اداکار نے ٹوئٹر پر اپنے مداح کا ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں ڈرامے کی 33 ویں قسط کو بھارت میں یوٹیوب ٹرینڈنگ پر نمبر 1 پر دکھایا گیا۔

فیروز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پوری دنیا میں موجود شائقین کا شکریہ۔‘

واضح رہے کہ ’خدا اور محبت‘ نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں مقبولیت کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔

تازہ ترین