• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں آج کورونا کے 63 نئے کیسز رپورٹ، 6 مریض انتقال کرگئے

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 63 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 612 ہوگئی ہے۔ 

سعودی وزارت صحت نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 6 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 667 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 71 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح مملکت میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 602 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین