• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قازقستان: شہری کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک


قازقستان کے شہر الماتے میں ایک شخص کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں  سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ الماتے کے مغربی مضافاتی علاقے میں پیش آیا، حکام کے مطابق مقامی شخص کی فائرنگ میں قانون نافذ کرنے والے 2 اہلکار اور دیگر 3 افراد ہلاک ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ شہری نے گھر سے بے دخل کرنے کی کوشش کے دوران پولیس پر فائرنگ کی۔

تازہ ترین