• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈسٹری کے فروغ کیلئے مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے کہاہے کہ ملک میں سرمایہ کار اور بزنس دوست پالیسیز کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے،انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں،میڈ ان پاکستان برینڈ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ایک کیمیکل انڈسٹری کے 7رکنی وفد سےگفتگوکرتے ہوئے مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ یہ فیکٹری فیصل آباد کے بڑے صنعتی اداروں میں شمار کی جا تی ہے،پاکستان بھرکی ٹیکسٹائل صنعت کو کیمیکل مہیا کرنے کے حوالے سے اسکا ایک مقام ہے، وفد نے انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حوالے سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا۔

تازہ ترین