اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی کے اجلاس میں پختونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے نکتہ اعتراض پر کہا فوج ، عدلیہ اور پارلیمنٹ جمہوریت سے وفاداری کا نیا حلف لیں، انہوں نے کہا کہ اگرا س ملک کوچلانا ہے تو پھر اسے کرپشن فری بنانا ہوگا۔12مئی 2007کے واقعے کو 9سال ہوگئے لیکن کسی نے کراچی میں گولیاں برسانے والوں اوربے گناہ لوگوں کو ہلاک کرنے والوں کو سزا نہیں دی ،اس روز کراچی میں 50سے زائد افراد قتل کیے گئےوکیلوں کو زندہ جلایا گیا ،اربوں روپے کی گاڑیوں اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا انہوں نے کہا کہ ایسا اس وقت کیا گیا جب جمہوریت کی آزادی اور عدلیہ کی بحالی کی مہم جاری تھی اور سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کراچی جلسے میں شرکت کرنے جارہے تھے ،انہوں نے کہاکہ ایوان کراچی میں ہو نیو ا لے 12مئی کے واقعہ کی مذمت کرے اور جاں بحق ہونیوالوں کیلئے دعا کی جائے، انہوں نے کہا کہ فوج ، عدلیہ اور پارلیمنٹ جمہوریت سے وفاداری کا نیا حلف لیں، انہوں نے کہا کہ اگرا س ملک کوچلانا ہے تو پھر اسے کرپشن فری بنانا ہوگا۔وزیر ریلوے سعد رفیق نے ایوان میں12مئی کے واقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 12مئی کا دن یقیناًپاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے،انہوں 12مئی کے دن سیاسی جماعتوں کے بھی ایک پیغام تھا ، نادر شاہی حکم کے بعد کراچی میں درجنوں لوگ مار دیئےگئے تاکہ عدلیہ کی بحالی اور جمہوریت کا راستہ روکا جاسکے لہذا سیاسی جما عتو ں کو آمریت کا حصہ بننے سے گریز کر نا ہوگا ،12مئی کا خون آشام دن آمریت کا شاخسانہ تھا اور اس کا گرو پرویز مشرف تھاجو اسلام آباد میں مکے لہرا رہاتھا اور ایسا لگ رہاتھا جیسا کو ئی غنڈا مکے لہرا رہا ہے ،اس نے اس اسمبلی کو بھی مکے دکھائے تھے ، سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور ایوان کو یہ تسلیم کرنا ہو گا کہ بدترین جمہوریت بھی بہترین آمریت سے بہتر ہے ، اپوزیشن سیاسی جماعتوں سے گزارش ہے کہ وہ آگ سے نہ کھیلیں اس سے یہ تاثر جارہا ہے کہ سب سیاستدان ہی گندے ہیں ، لیکن ایسا نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ پانامالیکس پر اپوزیشن کی جانب سے جو آواز اٹھائی گئی ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ان کا حق تھا لیکن بعض سیاستدان چیف جسٹس بننے کی کو شش کر رہے ہیں ، ہم سب کومل کر کوشش کر نی چاہئے کہ ریڈ لائن کراس نہ کریں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ہمیشہ ریڈلائن کراس کر تی رہیں لیکن ہم نے اس سے سیکھ لیا ہے لیکن ایک تیسری جماعت جو پید ا ہوئی وہ اس کو نہیں سمجھ سکی ، وہ بھی جلد سمجھ لے تو بہتر ہوگا ، رکن اسمبلی شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ 12 مئی کو پختون قوم کو ہدف بنایا گیا ، اور ایک سازش تھی یہ سازش صرف کراچی کو تقسیم کرنے نہیں بلکہ ملک کو تقسیم کرنے کی سازش تھی ، واقعے پر جوڈیشل کمیشن نہ بنایا گیا تو آئندہ نسلوں کے ہم مجرم ہونگے ۔ غوث بخش مہر نے کہا کہ 85 فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے ،سندھ میں گند م کی فصل کم ہوئی ہے پاسکو نے صرف 8 لاکھ بیگ خریدے ہیں پاسکو کو ہدایت کی جائے کہ وہ ہماری گند م خریدے ۔ میاں طارق نے کہا کہ 12 مئی تاریخ کا بدترین دن ہے ،افسوس سے کہنا پڑتا ہے جو سابق چیف جسٹس دودھ مہنگے ہونے کا ازخود نوٹس لے لیتا تھا اس نے بھی ا س واقعہ کانوٹس نہ لیا۔ جمال الدین نے کہا کہ 12 مئی کے مظالم کا تذکرہ ہوتا ہے لیکن ان مظالم کو روکنے کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جاتا سیاست چمکانے کیلئےپانامالیکس پر جماعتیں شور مچار ہی ہیں لیکن اس ایشو پر خاموش ہیں ۔مسرت احمد زیب نے کہا کہ 12 مئی کا سانحہ افسوسناک ہے ۔ شیخ فیاض نےکہا کہ پنجاب میں باردانہ کے حوالےسےشکایات ملی ہیں حکومت بے ضابطگیوں کا نوٹس لے ۔ چوہدری اشرف نے کہاکہ 12 مئ نے سانحہ کی یادوںکو تازہ کر دیا ہےوکلا نے جانیں قربان کرکےجمہوریت کی مضبوطی کےل یے کردار ادا کیا ان کی قربانیاں قابل تعریف ہیں۔ اس موقع پرحامد الحق ایوان میں آکر کورم کی نشاندہی کیلئے شور مچاتے رہے مگر ڈپٹی سپیکر اسمبلی جو اجلاس کی صدارت کررہے تھے انہوںنے گنتی سے قبل ہی اجلاس ملتوی کر دیا۔