• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابا گرو نانک کی برسی میں شرکت کیلئے آنیوالےسکھ یاتریوں کے اعزاز میں عشائیہ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آ گسٹین کی خصوصی دعوت پر گورنر ہائوس لاہور میں بابا گرو نانک کی برسی میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے پاکستان آ نیوالے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد نے گیانی ہر پیت سنگھ کی قیادت میں عشائیہ میں شرکت کی جبکہ عشائیہ میں مختلف ممبران پنجاب اسمبلی، سماجی و سیاسی شخصیات نے بھی خصوصی طور پرشرکت کی۔ صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے سکھ یاتریوں کو پاکستان بالخصوص پنجاب آمد پر خوش آمدید کہا اور دوران خطاب کہا کہ بابا گرو نانک سے جتنی سکھ برادری کو محبت ہے اتنی ہی پاکستان میں بسنے والوں کو بھی ہے جبکہ سکھ برادری کو پاکستان سے ہمیشہ اتنی محبت ملتی ہے کہ ان کو یہ اپنا گھر اور دیس محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ ، سکھ برادری نے کہا کہ وہ ہمیشہ ہی پاکستان سے بے شمار محبتیں سمیٹ کر اپنے وطن واپس لوٹتے ہیں۔
لاہور سے مزید