• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار، سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ آگ بگولہ

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد سوشل میڈیا پرکرکٹ کے مداحوں نے غصے اور مایوسی کا اظہارکیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ’انگلینڈ‘ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ‘ اور اسی متعلق دیگر ٹرینڈز گردش کررہے ہیں۔

 آن لائن میگزین خلیج میگ نے لکھا کہ ’پاکستان مستقبل کی ملکہ اور بادشاہ کے لیے تو محفوظ ہے لیکن کرکٹ ٹیم کے لیے نہیں ۔ انگلینڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا۔‘

انگلینڈ کے انکار سے کسی کو ورلڈ کپ بانوے کی یاد آگئی،جب عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے انگلینڈ کو بائیس رنز سے شکست دی تھی۔


کسی نے کہا اب آئی سی سی میں دو گروپ واضح طور پر نظر آ رہے ہیں جو کرکٹ کے لیےاچھا نہیں۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان کے دوران کرکٹ کھیلتے بھی تصویریں شیئر کی جارہی ہیں، جس پر کہا جارہا ہے کہ اگرپاکستان ایک محفوظ ملک نہ ہوتا تو یہ ایسے کرکٹ نہ کھیل رہے ہوتے۔


تازہ ترین