• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سترہ سال سے کم عم زائرینِ عراق کو ویکسینیشن سے استثنیٰ مل گیا

زائرین کی عراق روانگی کے معاملے پر سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے وضاحتی خط جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ اب 17 سال سے کم عمر افراد کو کورونا وائرس کی ویکسینیشن کی شرط سے استثنیٰ حاصل ہے۔

پہلے خط میں سول ایوی ایشن نے زائرین کے لیے مکمل ویکسینیشن کی شرط عائد کی تھی، مکمل ویکسینیشن کی شرط این سی او سی کے نوٹیفیکیشن کے ذریعے لاگو کی گئی تھی۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ اب 17 سال سے کم عمر افراد کو ویکسی نیشن کی شرط سے استثنیٰ حاصل ہے، 17 سال یا زائد عمر کے زائرین کے لیے مکمل ویکسی نیشن کی شرط لازمی ہے۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن (سی اے اے) کی جانب سے 17 ستمبر کو جاری کی گئی ہدایات میں صرف مکمل کورونا وائرس کی ویکسینشن کروانے والوں کو سفر کی اجازت دی گئی تھی۔

تازہ ترین