• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے امن کو فروغ دینے کیلئے بہت محنت کی ہے، شنیرا اکرم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ میں اب بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور پاکستان نے امن کو فروغ دینے کیلئے بہت محنت کی ہے۔

انہوں نے دورۂ انگلینڈ کی منسوخی پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

شنیرا نے لکھا کہ ’میں اپنے الفاظ پر قائم ہوں ، قومی سلامتی کے لحاظ سے ، میں پاکستان میں مکمل طور پر محفوظ محسوس کرتی ہوں۔ ‘

انہوں نے لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ ہم یہاں تک کتنی محنت کے بعد پہنچے ہیں، اور میں نے دیکھا ہے کہ ہم نے ایک پرامن قوم کو فروغ دینے کے لیے کتنی محنت کی ہے۔

شنیرا نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں یہ بھی کہا کہ اور یہ ایک محفوظ احساس ہے کہ جب آپ اُن  200 ملین لوگوں کے ساتھ ہیں جو سب ایک ہی چیز چاہتے ہیں اور وہ ہے امن!

انٹرٹینمنٹ سے مزید