• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے پڑوسیوں سے تعاون کا پلیٹ فارم ترجیحاً شروع کیا جائیگا، یورپی یونین

یورپی یونین وزراء خارجہ کے اجلاس میں افغانستان اور انڈو پیسفک امور پر گفتگو کی گئی۔ 

برسلز سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یورپین یونین نے کہا ہے کہ افغانستان کے پڑوسیوں سے تعاون کا پلیٹ فارم ترجیحاً شروع کیا جائیگا۔ افغان تنازعہ کے منفی اثرات روکنے کی کوشش کی جائے گی۔ 

یورپین یونین نے مزید کہا کہ طالبان کی حکومت ای یو کی شرائط مکمل کیے بغیر قبول نہیں کی جائے گی اور افغانستان کے پڑوسیوں سے بھرپور تعاون کیا جائیگا۔ 

یورپین یونین کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی رہنمائی میں افغانستان میں مختصر اسٹاف رکھیں گے۔

تازہ ترین