• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمز اسپتال کی پارکنگ میں لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی، مقدمہ درج


اسلام آباد کے پمز اسپتال کی پارکنگ میں لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ لڑکی کا میڈیکل بھی کروالیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ اتوار کی شام پمز اسپتال کی پارکنگ میں مسلح کار سوار نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 

اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ کام سے گھر جاتے ہوئے کار سوار نے لفٹ دی اور پستول تان کر پارکنگ میں لے گیا۔

تازہ ترین