• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،قتل کا ملزم 17سال بعد عدم شواہد پر بری

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے 17 سال بعد قتل کے ملزم کو بری کردیا ہے ۔ ملزم چیتن کوہلی پر 2004 میں ذاتی رنجش پر سانگھڑ کے رہائشی دانو کو ٹوکہ کے وار سے قتل کرنے کا الزام تھا۔ٹرائل کورٹ نے ملزم کو سزائے موت دی تھی اور ہائی کورٹ نے سزا کو برقرار رکھا تھا۔ منگل کوجسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سزا کے خلاف ملزم کی اپیل پر سماعت کی ۔

تازہ ترین