• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس 22 ستمبر سے کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کرینگے

کراچی (این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد 22ستمبر سے کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد 22 ستمبر سے کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس قاضی محمد یامین احمد تین رکنی بینچ میں شامل ہیں۔ بینچ 24 ستمبر تک کراچی میں اہم مقدمات کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کراچی میگا تجاوزات کیس سماعت کریگا۔ 22 ستمبر کو سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان عمل درآمد کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔ اس حوالے سے سزیر اعلی سندھ، چیف سیکریٹری، کمشنر کراچی کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو بھی نوٹس جاری کردیئے گئے۔ تمام کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسران، ڈی جی کے ڈی اے، چیئرمین کے پی ٹی، چیئرمین پی آئی اے، ڈی جی پارکس، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، سیکرٹری ریلوے کو بھی نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ تین رکنی بینچ کراچی کے 35 ہزار رفاعی پلاٹوں پر قبضے کیس کی بھی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے تمام رفاعی پلاٹس واگزار کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔ ریلوے اراضی پر قبضے سے متعلق کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین