• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کامیاب، حریف رہنما نے شکست تسلیم کرلی

اوٹاوا (جنگ نیوز )کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں جیت کا دعویٰ کیا ہے ،دوسری جانب ان کے حریف کنزرویٹو رہنما نے بھی شکست تسلیم کرلی، تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی حکمراں جماعت لبرل پارٹی نے انتخابی معرکہ جیت لیا جس کے بعد جسٹن ٹروڈو تیسری بار وزیراعظم بن گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں ہونے والے انتخابات میں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جماعت نے 156 اضلاع میں کامیابی حاصل کرلی جب کہ اپوزیشن جماعت نے 122 اضلاع میں فتح اپنے نام کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بائیڈن کوجیتنے کے باوجود بھی حکومت بنانے کیلئے اتحادی کی ضرورت پڑے گی ،انتخابات کا باقاعدہ نتیجہ کل (جمعرات کو) اعلان ہونا موقع ہے ۔ٹروڈو کے ووٹ ڈالنے کے موقع پر ان کے تینوں بچے بھی ان کے ہمراہ تھے۔کینیڈین وزیراعظم نے کامیابی کے بعد عوام کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین