• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو ٹیموں کو مکمل سیکورٹی دی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر زیارت

کوئٹہ(خ ن) ڈپٹی کمشنر زیارت عمر لیاقت رندھاوا نے بچے کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتا ح کیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر انور مندوخیل بھی موجود تھے،ضلع زیارت میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے لیے 132موبائل ٹیمیں 40 فکسڈ سائیٹ،12ٹرانزٹ پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر زیارت عمر لیاقت رندھاوا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیموں کو مکمل سیکورٹی دی گئی ہے،پولیوموذی اور لا علاج مرض ہے اس مرض کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنا ہوں گے،اس سلسلے میں تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، والدین کی بھی بڑی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلا ئیں اور حکومت کی انسداد پولیو مہم کا بھر پور ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو کی وجہ سے ہمارے بچے ہمیشہ کے لیے معذور ہورہے ہیں بچے ہمارا مستقبل ہیں ہمیں اپنے بچوں کے مستقبل کا خیال رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے اہلکاروں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لیے کردار ادا کریں اور گھر گھر جاکر پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلا ئیں تاکہ ہمارا ایک بھی بچہ پولیوں کے قطرے پینے سے محروم نہ ہورہے ۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ بھی کیا اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر انور مندوخیل نے انہیں بریفنگ دی، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔
تازہ ترین