• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل تفتان ٹرانسپورٹرز کا اجلاس ، کابینہ تحلیل،تنظیمی معاملات کیلئے کمیٹی قائم

کوئٹہ(پ ر) آل کوئٹہ تفتان ٹرانسپورٹرز کااہم اجلاس کوئٹہ میں ہوا جس میں روٹ کے تمام ٹرانسپورٹرز حاجی عبدالمالک محمدحسنی‘ حاجی سعید جان لہڑی‘ حاجی نادر خان بادینی‘ حاجی ملک شاہ جمالدینی حاجی خدائے داد شاہوانی حاجی محمدبشیر حاجی بلال محمدحسنی حاجی محمدخان سمالانی سعیداحمد سمالانی حاجی مہراللہ شاہوانی حاجی سنجرخان لہڑی ناصرشاہوانی حاجی محمدیوسف بادینی حاجی محمدحنیف شاہوانی محمدناصربادینی حاجی تاج میر شاہ ‘ ثناء اللہ جمالدینی‘ حاجی خان بڑیچ‘ حاجی عبدالغفار محمدحسنی حاجی محمد فاروق شاہوانی حاجی محمداکبربادینی میر سید گل جمالدینی حاجی محمد اشرف جمالدینی حاجی گل رودینی میر کریم بخش سمالانی حاجی اشرف رودینی حاجی دلدار بادینی ودیگر نےشرکت کی۔ شرکاء نے کہاکہ تفتان روٹ کے ٹرانسپورٹرز کئی سال سے شدیدمشکلات اورنمائندگی نہ ہونے کی وجہ سےمسائل کاشکار ہیں۔ ٹرانسپورٹ یونین کاکردارنبھانے والی یونین کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے اس موقع پرشرکاء نے یونین پرعدم اعتماد کرتے ہوئے یونین اورکابینہ تحلیل کرکے نئے انتخابات تک روٹ کے معاملات سنبھالنے کیلئے حاجی ملک شاہ جمالدینی کی صدارت میں کمیٹی قائم کی تاکہ مسائل سے نجات مل سکے۔ 
کوئٹہ سے مزید