• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی پر سب سے پہلے حرا مانی کو بُلایا ہے، اریبہ حبیب

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ اریبہ حبیب کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی پر حرا مانی کو پہلے ہی بُلا لیا ہے۔

حرا مانی اکثر یہ شکوہ کرتی دکھائی دیتی ہیں کہ انہیں کوئی شادی پر نہیں بُلاتا، ایسے ہی حال ہی میں منال خان کی شادی میں جہاں ساتھی شوبز ستاروں نے شرکت کی وہیں مداحوں نے حرا مانی کی کمی محسوس کی۔

ایک صارف نے کہا کہ منال کی شادی پر حرا مانی موجود نہیں تھیں، وہ ہمیشہ کہتی ہیں کہ  مجھے شادی پر کوئی نہیں بُلاتا۔

اس کے جواب میں اریبہ حبیب نے کہا کہ میری شادی کا دعوت نامہ میں نے حرا کو پہلے ہی دے دیا  ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید