• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنم بلوچ، منشا پاشا اور اریبہ حبیب کی ورزش کرتے ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکاراؤں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں وہ ورزش کررہی ہیں۔

زیر گردش ویڈیو کو اداکارہ منشا پاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور ساتھ بتایا کہ ان کی ورزش کیلئے پارٹنر صنم بلوچ اور اریبہ حبیب ہیں۔


سوشل میڈیا اور ٹی وی اسکرین سے غائب صنم بلوچ  تو ویڈیو میں دیکھنے سے گریزاں رہیں لیکن اریبہ حبیب اور منشا پاشا نے ویڈیو بنانے والے کی جانب دیکھ کر مسکرایا۔

منشا پاشا کی اس ویڈیو پر صنم بلوچ نے لال دل والی ایموجی جبکہ اریبہ حبیب نے بھی ایک ایموجی کے ذریعے اپنا ردعمل دیا۔

مداح صنم بلوچ کو اتنے عرصے بعد سامنے دیکھ کر خوش ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین