• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی نے تنبیہہ کی ہے کہ اگر وہ طالبان کے جھنڈے تلے کھیلے گی تو اسے آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

افغانستان میں سیاسی تبدیلیوں کے بعد ان کی کرکٹ پر بھی گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، افغانستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹو نصیب زردان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ افغان ٹیم اب طالبان کے جھنڈے تلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلے گی۔

افغانستان کی ٹیم نے طالبان کے جھنڈے تلے ورلڈ کپ میں حصہ لینا چاہا تو آئی سی سی کی جانب سے انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ آئی سی سی نے نومبر میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں بھی افغانستان کی رکنیت کے حوالے سے بات چیت کرنی ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے یو اے ای میں کھیلا جانا ہے جس میں افغانستان کا 25 اکتوبر کو میچ شیڈولڈ ہے۔

تازہ ترین