• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری کی اپنی دوست سے 45 سال بعد اچانک ملاقات

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اپنی بچپن کی سہیلی سے 45 برس بعد اچانک مل کر خوش ہوگئیں۔

انہوں نے اپنی دوست اور پی ٹی وی کی سابقہ اداکارہ  شمسی شیخ سے ٹورنٹو میں ملاقات کی۔


بشریٰ انصاری نے اپنی دوست کے ہمراہ خوبصورت سیلفی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پُرانی دوست اور بچپن میں تیراکی کی ساتھی شمسی شیخ سے 45 برس بعد ملاقات کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ملاقات ٹورنٹو میں ہوئی جو بہت خوشگوار بھی رہی۔

اس پوسٹ پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ کیا یہ وہی شمسی شیخ ہیں جو پی ٹی وی کے ڈراموں میں کام بھی کرتی رہی ہیں۔

جواب میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ جی یہ وہی شمسی شیخ ہیں۔

پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ  اداکارہ بشریٰ انصاری نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہوئی، ان کی دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں۔

تازہ ترین