• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 250 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 250 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 214 روپے بڑھ کر 97 ہزار 94 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 8 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 773 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین