• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سندھ حکومت کا ایک اور ٹیکس یوٹیلیٹی بل میں وصول کرنے کا فیصلہ

 سندھ حکومت نے ایک اور ٹیکس یوٹیلیٹی بل میں وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، کچرا اٹھانے کا ٹیکس سوئی گیس بل میں لیا جائے گا۔

ترجمان سولڈ ویسٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کچڑا اٹھانے کا ٹیکس جمع کرنے کیلئے سوئی سدرن کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سولڈ ویسٹ کا کہنا ہے کہ گھروں کے باہر سے کچرا اٹھانے کا ٹیکس سوئی گیس کے بل میں لیا جائے گا، کچرا اٹھانے کے ٹیکس سے سالانہ 5 ارب جمع ہونے کی توقع ہے۔

ترجمان سولڈ ویسٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وزیر بلدیات سندھ کی زیر صدارت سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

عمارتوں، فلیٹس، گھروں اور صنعتوں سے کچرا اکٹھا کیا جائے گا، رہائشی علاقوں سے 100 سے 300 روپے ٹیکس لیا جائے گا۔

 ترجمان سولڈ ویسٹ کا کہنا ہے کہ بورڈ کو اپنے ذرائع سے ریونیو جمع کرنے کے لئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کنزرونسی ٹیکس وصولی کے لئے کے ای کو بھی خط لکھ چکی ہے، وفاق نے کے ای کے بل میں کنزرونسی ٹیکس وصول کرنے کی مخالفت کی ہے۔

تازہ ترین