• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب اور امارات میں50 سے 70 فیصد تک ملازمتوں میں اضافہ

ریاض (جنگ نیوز )پروفیشنل سوشل نیٹ ورک لنکڈ اِن کی ایک تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں50اور70فیصد کے درمیان ملازمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق لنکڈ اِن کے مشرق وسطیٰ ڈویژن کے سربراہ علی مطیر نے کہا ہے کہ ’ملازمت میں اضافہ خوردنی اشیا کے شعبے سے ہوا جس کی وجہ سے ملازمت میں 72 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ’صحت کے شعبے میں بھی ملازمت کی شرح زیادہ ہے۔علی مطیر نے کہا کہ وبا سے پہلے کی بنسبت اب ہم ملازمتوں میں اضافے کی شرح میں اضافہ دیکھ رہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ معیشت بحال ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ہر 15سیکنڈ بعد بھرتی کا عمل لنکڈ اِن کے ذریعے ہوتا ہے۔علی مطیر نے دعویٰ کیا کہ ڈیجیٹل مہارت اور کسٹمر سروسز کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین