• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، فراڈ کے ملزم سیف الرحمٰن کی ضمانت خارج، گرفتار، نیب کو معافی نامہ دوبارہ جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد(این این آئی، جنگ نیوز) سپریم کورٹ نے نجی کمپنی کے مالک و مضاربہ کیس کے ملزم سیف الرحمٰن کی عبوری ضمانت خارج کردی ہے، جسے نیب حکام نے عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزم کو پچھلی سماعتوں پر احاطہ عدالت سے گرفتار کرنے کے معاملے پرڈی جی نیب کی جانب سے جمع کروایا گیا معافی نامہ مسترد کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث تمام افسران کو انفرادی معافی نامے عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ افسروں کو صرف معطل کرنا کوئی سزا نہیں ہے۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو نیب حکام نےبتایا کہ عدالتی حکم پر ابتک کی تحقیقات کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے۔

ملزم کے وکیل لطیف کھوسہ نے موقف اپنایا کہ ہائیکورٹ کا ابتک کا فیصلہ نہیں آیا جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نیب کے مطابق یہ اربوں روپے کا معاملہ ہے اسلئے وہ تحقیقات کرنا چاہتے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے پراسیکیوٹر نیب سے استفسار کیا کہ ملزم کے فریز شدہ اکائونٹس میں کتنی رقم ہے؟ تو انہوں نے بتا یا کہ مجموعی طور پردس ارب کے قریب رقم فریز ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ سیف الرحمٰن کیخلاف تحقیقات کیسے شروع ہوئی ہیں؟ تو انہوں نے بتای اکہ ملزم کیخلاف مختلف ذرائع سے آنے والی رپورٹوں اور مختلف لوگوں کی شکایات پر کارروائی کی گئی ہے۔

تازہ ترین