• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی وارث رضا کی گرفتاری آوازدبانے کی کوشش ہے‘ بی یوجے

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نے کراچی سے سینئر صحافی وارث رضا کو رات گئے گھر سے حراست میں لئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ وارث رضا آزادی صحافت اور اظہار رائے کیلئے اٹھنے والی ہر تحریک میں ہر اول دستے کا حصہ رہے ہیں ان کی گرفتاری قابل افسوس ہے بی یو جے اسے آزادی صحافت پر حملہ تصور کرتی ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ وارث رضا کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور جو عناصر ان کی اغواء نما گرفتاری میں ملوث ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اگر وارث رضا پر کوئی الزام ہے یا مسئلہ ہے تو اس سے آگاہ کیا جائے اس طرح کے ہتھکنڈوں سے صحافیوں کو آزادی صحافت کی جدو جہد سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔
کوئٹہ سے مزید