• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے،ایف بی آر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ایف بی آرکے اعلامیہ کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبر ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے گوشوارے جمع نہ کرانے پر ایک ہزار روپے یومیہ جرمانہ ہوگا ،تنخواہ دار طبقے،کاروباری افراد یا ایسوسی ایشنز آف پرسن گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں اسی طرح سالانہ 6 لاکھ سے زائد آمدن والے تنخواہ دارطبقے کے لئےبھی ٹیکس ریٹرن فائل کرنا ضروری جبکہ 5 سو مربع گز پراپرٹی یا فلیٹ مالکان کو بھی گوشوارے جمع کرانا ہوں گے۔ہزار سی سی یا اس سے بڑی گاڑی کے مالکان بھی ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے اہل ہیں سالانہ 5 لاکھ سے زائد بجلی بل ادا کرنے والے صنعتی کاروباری صارفین کیلئے بھی ٹیکس گوشوارے جمع کرانا لازم ہے۔
تازہ ترین