• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان:پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ویکسینیشن لازمی قرار

کوئٹہ( این این آئی) حکومت بلو چستان نے پبلک ٹرانسپورٹ میں کو رونا ویکسینیشن کو لازمی قرار دے دیا۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے جا ری کر دہ اعلامیہ میں مسافر کوچ، بس ، منی بس، اور ٹو ڈی کار مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ٹرانسپورٹرز اپنے ڈئیوروں ، اسٹاف اور دیگر عملے کو جلد جلداز کو رونا ویکسین لگوائیں اور کسی بھی مسافر کو بغیر ویکسین کے اپنی گاڑیوں میں سوار نہ کریں چیکنگ کے دوران اسٹاف یا مسافر بغیر ویکسینشین کے سفر کر تے پایا گیا تو متعلقہ ٹرانسپورٹر کے خلاف قانونی کا روائی عمل میں لاتے ہوئے دفتر سیل کرکے گاڑی کو بند کر دیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید