• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی پولیس کے اقدامات سے عوا م کو ریلیف ملے گا ،جمعیت س

کوئٹہ( این این آئی)جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی قائم مقام امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی نے کہا ہے کہ آئی جی پولیس بلوچستان طاہر رائے کی جانب سے رشوت لینے والے افسران اوراہلکاروں کے خلاف کارروائی اور عوا م کو ریلیف پہنچانے کے فیصلے احسن اقدام ہیں اس سے غریب عوام کو تھانوں میں داد رسی مدد ملے گی، دو نومبر کو مولانا سمیع الحق شہید کانفرنس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔ یہ بات انہوں نے جمعیت علماء اسلام (س) زیارت کے ضلعی امیر مولانا حافظ رحمت اللہ دمڑ کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت میں کہی۔انہوں نے کہا کہ آئی جی پولیس کی جانب سے رشوت کی ممانعت ، عوام سے خوش اسلوبی سے پیش آنے ،مظلوم کی داد رسی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات احسن قدم ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئی جی کے مذکورہ فیصلوں کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنے تو اس سے انہیں فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس سے تعلق رکھنے والے ہزاروں دینی مدارس ہیں، علماء اور مذہبی جماعتوں کی طرف سے وفاق المدارس کی مرکزی صدارت کیلئے مولانا مفتی تقی عثمانی کو بلامقابلہ صدر منتخب کرنا خوش آئند ہے۔ جمعیت (س) مولانا مفتی تقی عثمانی کو بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق شہید کی تیسری برسی کی مناسبت سے دو نومبر کو پشاور میں مولانا سمیع الحق شہید کانفرنس ہوگی جس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علما ،ڈاکٹرز ،دانشور،سیاسی قائدین سمیت اسلامی تحریک طالبان کے نمائندے شرکت کریں گے۔
تازہ ترین