• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنرنے گلی محلوں اور سکولز میں جاکر بچوں کو پولیو قطرے پلائے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کامیاب کرنے کیلئے گزشتہ روز شہر کی مختلف یونین کونسلوںکا اچانک دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے گلی محلوں اور سکولز میں جاکر بچوں کو پولیو قطرے پلائے اور والدین سے ملاقات بھی کی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے گل گشت اور ایم ڈی اے سمیت اندرون شہر میں گھر گھر جاکر والدین کو پولیو مہم کی افادیت سے بھی آگاہ کیا اور انکے بچوں کو قطرے پلائے۔
ملتان سے مزید