• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم بی بی ایس سالانہ امتحاناتنظرثانی امتحانی شیڈول جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر )یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس)لاہور نے ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 2021ء کا شیڈول تبدیل کردیا ہے۔امتحانی شیڈول تبدیل کرنے کی منظوری بورڈ آف اسٹڈیز کے اجلاس میں دی گئی۔نظرثانی امتحانی شیڈول کے مطابق ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل سالانہ امتحان 11 جنوری 2022ء،ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحان 11فروری 2022ء، ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحان ء 25 جنوری 2022ء،ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحان 4جنوری 2022ء،ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحان 25 فروری 2022ء سے شروع ہوں گے۔
ملتان سے مزید