• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیل کے لیجنڈ سے سیکھنے پر خوش ہوں، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے وزیراعظم ہاؤس میں ٹیم کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ایک سوشل میڈیا پیغام جاری کیا ہے۔

بابر اعظم نے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کے دوران لی گئی ایک تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

بابر اعظم نے لکھا کہ عمران خان کے ساتھ ملاقات زبردست رہی، کھیل کے لیجنڈ سے خود سیکھنا ہمیشہ خوشی کی بات ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے قومی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ نے ملاقات کی ، ملاقات میں  عمران خان نے کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق قیمتی مشورے دیے، اور اپنے تجربات بھی شیئر کیے۔

وزیر اعظم عمران خان نے قومی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کو بے خوف ہو کر ورلڈ کپ کھیلنے کا مشورہ دیا۔

تازہ ترین